BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 16 March, 2004, 17:52 GMT 22:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’اسامہ پاکستان میں نہیں‘
اسامہ بن لادن
اسامہ پاکستان میں نہیں: فیصل
پاکستانی وزیر داخلہ مخدوم سید فیصل صالح حیات کے مطابق اسامہ بن لادن پاکستان میں نہیں ہیں۔ کیونکہ پاکستانی فوج نے پاک افغان سرحد باقاعدہ طور پر بند کردی ہے۔

بی بی سی ورلڈ کے پروگرام ’ہارڈ ٹاک‘ سے بات کرتے ہوۓ فیصل صالح حیات کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حالیہ جوہری پروگرام سے متعلق قضیے کے بعد امریکہ کو یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ اسے ’القاعدہ‘ کی پاکستان میں تلاش کے سلسلے میں کسی قسم کی چھوٹ دی جاۓ گی۔

بی بی سی ورلڈ کے پروگرام ’ہارڈ ٹاک‘ کی جانب سے اس سوال پر کہ’ اسامہ کہاں ہیں‘ فیصل صالح حیات کا کہنا تھا ’ ہم نہیں مانتے کہ وہ پاکستان میں ہیں کیونکہ پچھلے دو برسوں سے جس طرح اسامہ کی تلاش میں پاکستان میں جتنے سخت فوجی آپریشن جاری ہیں اگر وہ پاکستانی سرحدی حدود میں ہوتے تو اب تک گرفتار ہو چکے ہوتے‘۔

اسامہ کا سراغ نہیں لگا
 پاکستان کے حالیہ جوہری پروگرام سے متعلق قضیۓ کے بعد امریکہ کو یہ نہیں سمجھنا چاہیے کے اسے ’القاعدہ‘ کی پاکستان میں تلاش کے سلسلے میں کسی قسم کی چھوٹ دی جاۓ گی۔
فیصل صالح حیات

انہو ں نے اسی سوال پر مزید کہا کہ’ ہو سکتا ہے کے وہ سرحد سےملے ہوۓ کسی علاقے میں موجود ہوں کیونکہ اس سرحد کی طوالت سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا‘۔

اس جواب پر ایک بار پھر یہی پوچھا گیا کہ کیا اس سے یہ مطلب لیا جاۓ کہ اسامہ پاکستان سے ملنے والے سرحدی علاقے میں چھپے ہوۓ ہیں تو پاکستانی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسامہ پاکستان میں اس لیۓ نہیں ہو سکتے کہ پاکستانی سرحد پر اس وقت ستر ہزار نیم فوجی دستے گشت کر رہے ہیں اور ہم نے باقاعدہ پاک افغان سرحد بند کر دی ہے۔

’جہاں تک سوال ہے وانا اور جنوبی وزیرستان میں جاری فوجی کار روائی کا تو اس کی وجہ اسامہ نہیں بلکہ یہ شبہات ہیں کہ شاید القاعدہ عناصر ان علاقوں میں موجود ہوں‘۔

دوسری جانب عاشورے پر کوئٹہ میں ہونے والی ہلاکتوں کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ’یہ ہلاکتیں فرقہ واریت کا نتیجہ نہیں تھیں بلکہ ہم اسے دہشت گردی کی کار روائی قرار دیتے ہیں‘۔

(ہارڈ ٹاک پاکستان بی بی سی ورلڈ پر ہر بدھ کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات کو ساڑھے نو بجے اور گرینچ کے وقت کے مطابق سہ پہر ساڑے چار بجے نشر ہوتا ہے۔)

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد