BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چھٹے قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس

شوکت عزیز
شوکت عزیز
پشاور میں سنیچر کو چھٹے قومی مالیاتی کمیشن یعنی این ایف سی کا اجلاس ہوا جس میں وفاق سے صوبوں کو محاصل کی تقسیم میں اضافے پر اصولی اتفاق کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ شوکت عزیز نے اجلاس کے بعد بتایا کہ سندھ اور بلوچستان کے گیس ڈولپمنٹ سرچارج پر بھی معاہدہ ہوگیا ہے۔

پشاور میں قومی مالیاتی کمیشن کے اجلاس کے اختتام پر چاروں صوبائی وزراء خزانہ کے ساتھ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ شوکت عزیز نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نئے این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ بڑھایا جائے۔

اس سلسلے میں وفاقی محاصل میں چاروں صوبوں کا حصہ سینتیس فیصد سے بڑھا کر پینتالیس فیصد کرنے پر اصولی اتفاق ہوا ہے۔ البتہ اس بارے میں حتمی فیصلہ بعد میں ہونے والے این ایف سی کے اجلاسوں میں کیا جائے گا۔

ماضی میں صوبوں کو وفاقی محاصل میں کم وسائل ملنے کی شکایت رہی ہے۔ وفاق چاروں صوبوں کو محاصل میں سے صرف سینتیس فیصد حصّہ تقسیم کرتا تھا جبکہ صوبوں کا مطالبہ رہا ہے کہ ان کا حصہ بڑھا کر کم از کم پچاس فیصد کیا جائے۔

اجلاس میں سندھ اور بلوچستان کے درمیان گیس ڈولپمنٹ سرچارج پر بھی اتفاق کرلیا گیا ہے۔

شوکت عزیز نے کہا کہ چونکہ قدرتی گیس انہی دو صوبوں میں سے نکالی جا رہی ہے لہٰذا دونوں کا ایک فارمولے پر متفق ہونا ضروری ہے۔ اس سلسلے میں دیگر دونوں صوبوں سرحد اور پنجاب کو بھی اس سلسلے میں اعتماد میں لیا گیا ہے۔

قومی مالیاتی کمیشن میں صوبۂ سرحد کے بجلی کے منافع کے سلسلے میں ثالثی پر اتفاق کیا گیا ہے۔

گس ثالثی کے لئے وفاق، صوبۂ سرحد اور واپڈا کے حکام کی ایک مشترکہ کمیٹی قائم کی جائے گی۔

صوبوں کی جانب سے زیادہ سے زیادہ وسائل دیے جانے کے مطالبے کے بارے میں شوکت عزیز نے کہا کہ وفاق کو چاروں صوبوں کی ضروریات کو مدنظر رکھنا پڑتا ہے۔ ’چونکہ وسائل ہمیشہ اخراجات سے کم ہوتے ہیں لہٰذا این ایف سی ایوارڈ کا مقصد ہی وسائل کی بہتر تقسیم ہے۔‘

اس موقع پر صوبۂ سرحد کے وزیر خزانہ سراج الحق نے کہا کہ یہ این ایف سی ایوارڈ ماضی سے مختلف اور انقلابی ہوگا اور اس کی وجہ شوکت عزیز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے اکثر مطالبات کو مان لیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ شوکت عزیز نے بتایا کے افغانستان کے لئے پشاور سے پروازیں بھی جلد شروع کی جائیں گی اور اس سلسلے میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

شوکت عزیز کے مطابق قومی مالیاتی کمیشن کا آئندہ اجلاس اب کوئٹہ میں ہو گا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام مسائل پر اتفاق کے بعد نئے این ایف سی ایوارڈ کا اعلان اکتیس مارچ تک کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد