BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 18 February, 2004, 12:58 GMT 17:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’قبائلی علاقے: کارروائی غلط ہے ‘

فضل الرحمان
جمعیت علماۓ اسلام (ف) کے سربراہ اور چھ مذہبی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلسِ عمل کے رہنما مولانا فضل الرحمٰن نے قبائلی علاقوں میں فوجی کارروائی پر کڑی تنقید کی ہےاور اسے پاکستان کے مفاد کے منافی قرار دیا۔

لاہور میں ایک پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے قومی اخبارات میں شائع ہونے والے اس خبر پر کہ امریکی اور پاکستانی افواج نے پاک افغان سرحد پر کارروائی کا آغاز کردیا ہے تشویش کا اظہار کیا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کے قبائلیوں کے خلاف کوئی کارروائی ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے جن کا تعلق صوبہ سرحد سے ہے کہا کہ امریکہ کے ساتھ مل کر ہی نہیں بلکہ خود پاکستانی فوج کو بھی قبائلیوں کے خلاف کارروائی نہیں کرنی چاہیے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ جو کچھ ہورہا ہے اس میں پاکستان کا نقصان ہے کیونکہ قبائلی علاقے ہمیشہ اس کے وفادار اور اس کا دفاعی بازو رہے ہیں اور انھیں دشمن بنانا مہلک سیاسی غلطی ہے جس سے ملکی یکجہتی کو نقصان پہنچے گا۔

انھوں نے کہا کہ القاعدہ نام کی کوئی تنظیم موجود نہیں ہے یہ صرف ایک مفروضہ ہے جس پر بین الاقوامی سیاست کی جارہی ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم جمالی کو بھی ان امور پر اعتماد میں نہیں لیا جارہا۔

حج سے واپس آنے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس سے میں انھوں نے اے آر ڈی کے ساتھ اشتراک عمل پر بھی زور دیا۔

وہ بار بار اے آر ڈی کے ساتھ مل کر کام کرنے کی بات کرتے رہے اور اے آر ڈی کے رہنماؤں سے اپنا غصہ ٹھنڈا کرنے کے لیے کہتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اے آر ڈی کی تنقید دلیل پر نہیں بلکہ غصہ پر مبنی ہے جبکہ سیاستدان کا کام غصہ کرنا نہیں اختلاف راۓ کرنا ہے۔

سترہویں آئینی ترمیم پر مجلس عمل کے حکومت سے تعان کرنے پر اے آر ڈی نے خود کو مجلس عمل سے دور کرنے کی پالیسی اختیار کرلی تھی اور مجلس عمل کو ایٹمی سائنسدانوں کے معاملہ پر ہڑتال کی کال کی ناکامی پر سخت سیاسی دھچکا لگا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد