پاکستانی لڑکے بھارت سے رہا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی دو محتلف جیلوں میں قید آٹھ پاکستانی لڑکے رہائی پانے کے بعد واہگہ سرحد کے راستے منگل کے روز لاہور پہنچ گئے ہیں۔ رہائی پانے والے ان لڑکوں میں سے چار گجرات میں اور چار فرید کوٹ کی جیلوں میں قید تھے۔ پاکستان اور بھارت کے وزارت خارجہ کے سیکریٹریز کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے پہلے بھارت کی وزارتِ خارجہ نے ان لڑکوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ لڑکوں کو منگل کے روز ایک گروپ کی صورت میں بھارتی حکام نے واہگہ پہنچا دیا جہاں سے یہ پاکستان میں داخل ہو گئے۔ تاہم یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ یہ لڑکے کتنے عرصے سے بھارت کی جیلوں میں کن الزامات کے تحت قید تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||