BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سوئی: پائپ لائن میں دھماکہ

سوئی پائپ لائن
سوئی پائپ لائن
سندھ اوربلوچستان کے سرحدی علاقے میں گیس پائپ لائن ایک دھماکے سے پھٹ گئی ہے جس کے بعد گیس کی ترسیل روک دی گئی ہے۔

سوئی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ سوئی سے تقریباً بتیس کلومیٹر دور جنوب میں دونوں صوبوں کے درمیان سرحد کے قریب ہوا۔

یہ پائپ لائن اٹھارہ انچ قطر کی تھی جو زم زمہ گیس فیلڈ شکارپور سے سوئی کے ساتھ منسلک تھی جہاں سے گیس پنجاب کو فراہم کی جاتی ہے۔ یہ گیس پائپ لائن زمین میں چھ فٹ نیچے بچھائی گئی ہے۔

جیکب آباد میں ضلعی پولیس افسر دین محمد بلوچ نے بتایا کہ گیس پائپ لائن دونوں صوبوں کی سرحد پر پولیس کی سوئی پکٹ کے قریب فرنٹیئر کینال کے پاس پھٹی ہے۔ یہ علاقہ گوٹھ رضا محمد جھکرانی بتایا جاتا ہے۔

دین محمد بلوچ نے بتایا ہے کہ تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ تخریب کاری کی کارروائی ہے یا کسی حادثے کا نتیجہ۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین موقع پر موجود ہیں اور حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

دھماکے کے بعد سوئی میں زیرو پوائنٹ کے مقام سے گیس کی ترسیل روک دی گئی ہے جس کے باعث پنجاب کے کچھ علاقے متاثر ہوں گے۔ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام ابھی جاری ہے۔

اس سے قبل بھی سوئی گیس فیلڈ کے قریب پائپ لائن پر حملے ہوتے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال کے اوائل میں بلوچستان اور پنجاب کے سرحدی علاقے میں گیس پائپ لائن پر حملے ہوئے تھے جس سے پائپ لائنز دھماکوں سے پھٹ گئی تھیں اور تقریباً دو ہفتہ تک پنجاب اور سرحد کو گیس کی ترسیل روک دی گئی تھی۔

تینوں صوبوں کے ان سرحدی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال انتہائی ابتر رہی ہے۔ چوری، ڈاکے اور لوٹ مار کے علاوہ گیس کی تنصیبات پر حملے معمول رہے ہیں۔

اگرچہ اس سلسلے میں تینوں صوبوں کی مشترکہ فورس بنانے کی باتیں بھی ہوتی رہی ہیں اور اس وقت پولیس کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے نیم فوجی اداروں یعنی رینجرز اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے دستے بھی تعینات ہیں لیکن صورتحال بہتر نہیں ہو پائی۔ دوسرح جانب قانون نافذ کرنے والے ان اداروں کا دعویٰ ہے ہیں کہ جرائم پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد