BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایشائی ممالک کی دیہی خواتین کے مسائل پر اجلاس
ایشیائی ممالک میں دیہی علاقوں کی خواتین
ایشیائی ممالک میں دیہی علاقوں کی خواتین
ایشیائی ممالک میں دیہی علاقوں کی خواتین کے حقوق کے فروغ کے لیے ایک علاقائی کانفرنس منگل سے اسلام آباد میں شروع ہورہی ہے۔

یہ اجلاس ریجنل اسٹیئرنگ کمیٹی ایشیا پیسیفک کے تحت ہورہا ہے جس کے ارکان ممالک میں آسٹریلیا، چین، بھارت، ایران، انڈونیشیا، کرغزستان، مالدیپ، منگولیا، پاکستان، فلپائن، ازبکستان اور ویتنام شامل ہیں۔

توقع ہے کہ اس دو روزہ اجلاس میں دیہی علاقوں میں آباد خواتین کی مشلکات و مسائل اور آلام پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے ممالک کی معاشی ترقی میں ان کے اہم کردار پر بھی بحث کی جائے گی۔

اس اجلاس کا مقصد دیہی خواتین کے مسائل سے حکومتوں کا آگاہی بخشنا اور ان کے حل کے لیے آمادہ کرنا شامل ہے۔

یہ اجلاس غربت کے خاتمے اور دیہی خواتین کو قرضے کی سہولیات کی فراہمی پر بھی غور کرے گا۔

میزبان وفد کی سربراہی پاکستانی صدر جنرل پرویز مشرف کی اہلیہ بیگم صہبا مشرف کریں گی۔ دیگر قومی رہنماؤں کی بیگمات بھی اس اجلاس میں شرکت کررہی ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد