مشرف پاول رابطہ : دورہ متوقع | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی وزیر خارجہ کولن پاول نے ہفتے کے روز پاکستان کے جوہری سائنسدان عبدالقدیر خان کو معافی دینے کے معاملے پر صدر جنرل پرویز مشرف سے فون پر بات کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان مسعود خان نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا کہ ہفتے کی صبح صدر جنرل پرویز مشرف کو امریکی وز یر خارجہ نے فون کیا۔ مسعود خان نے کہا کہ جنرل مشرف سے گفتگو کے دوران دو طرفہ تعلقات کے علاوہ تمام امور زیر بحث آئے۔ امریکی وزیر خارجہ کولن پاول نےگزشتہ جمعہ کو واشنگٹن میں اخبار نویسوں سے کہا تھا کہ وہ ڈاکٹر قدیر خان کو معافی دینے کے معاملے پر صدر جنرل پرویز مشرف سے بات کریں گے۔ دریں اثنا پاکستان کے ایک قومی روزنامے میں خبر شائع ہوئی ہے کہ کولن پاول اس مہینے کے اختتام پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔ دفترِ خارجہ کے ترجمان سے جب اس سلسلے میں استفسار کیا گیا تو انہوں نے کولن پاول کے ممکنہ پاکستان دورے کی تردید اور تصدیق کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کہ قریبی تعلقات ہیں اور کولن پاول کو پاکستان کا دورہ کرنے کی کھلی دعوت ہے۔ مسعود خان نے کہا کہ انہوں نے بھی اخبارات میں کولن پاول کے دورے کی خبریں پڑھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دورے کی تاریخیوں کا کوئی تعین نہیں ہوا اور کولن پاول جب چاہیں پاکستان آ سکتے ہیں۔ کولن پاول کے ممکنہ دورے کے ایجنڈے کے بارے میں انہوں نے کہا کولن پاول اور پاکستان کے رہنماوں میں جب بات چیت ہوگی تو تمام امور پر بات ہوگی۔ انہوں نے کہا اس میں افغانستان کی صورت حال، جوہری سائنسدانوں سے ہونی والی تحقیق اورپاک بھارت تعلقات تک تمام امور پر بات ہوگی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||