BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’پی پی پی ہمارے ساتھ ہے‘
شیخ رشید
وزیر اطلاعات شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی تمام حساس امور بشمول بھارت کے ساتھ مذاکرات اور جوہری سائنسدانوں کے حالیہ بحران پر جنرل پرویز مشرف کی حکومت کی حمائت کرتی ہے۔

شیخ رشید احمد نے بی بی سی کو ایک انٹرویو میں کہا کہ بین الاقوامی سطح پر صدر مشرف اور بے بظیر بھٹو کی پالیسی میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

بے بظیر بھٹو سے امریکہ میں ’مختصر‘ ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ پی پی پی ایک سیاسی جماعت ہے اور وہ مذاکرات کے لیے اپنے دروازے کبھی بند نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کسی نہ کسی صورت میں حکومت اور پی پی پی کے درمیان رابطہ رہتا ہے۔ انہوں کہا کہ اس رابطے کی نوعیت کچھ بھی ہو سکتی ہے۔

حکومت اور پی پی پی کی پالیسی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ بے نظیر پاکستان کی سطح پر کچھ اور پالیسی اختیار کرتی ہیں جبکہ عالمی سطح پر ان کی اور صدر مشرف کی پالیسی میں کوئی فرق نہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ’ عالمی امور پر انکی اور ہماری سوچ یکساں ہے‘

شیخ رشید جن کو بے نظیر کے دورِ حکومت میں کلاشنکوف رکھنے کے جرم میں تقریباً دو سال تک جیل میں رکھا گیا کہا کہ امریکہ میں گزشتہ دنوں کچھ سرکاری تقریبات اور ملاقاتوں میں وہ بے نظیر کے ساتھ موجود تھے جہاں ان کی بے نظیر سے ’سلام علیک‘ ہوئی۔

انہوں نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ بے نظیر سے ان کی ملاقات کی خبروں کو سرکاری طور پر پاکستانی سفارت خانے کے ذریعے ذرائع ابلاغ تک پہنچایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دو تین ملاقاتوں میں ان کی بے نظیر سے ’ہیلو ہائے ‘ ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ سلام علیک سے آگے کوئی اور بات نہیں ہوئی۔

تاہم حکومت اور بے نظیر کے درمیان اس ملاقات کو سیاسی حلقے کافی اہمیت دے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد