BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 03 February, 2004, 12:58 GMT 17:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ویزا پابندی میں نرمی
بلنکٹ
برطانوی حکام نے سولہ فروری سے پاکستانیوں کے لیے برطانیہ کا ویزا جاری کرنے پر لگائی گئی پابندیوں کو نرم کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن تین نئی درجوں میں ویزا درخواستین وصول کرئے گا۔

برطانیہ کےخارجہ امور کے وزیر جیک سٹرا نے کہا ہے کہ اگلے مرحلے میں موسم بہار تک پاکستانیوں پر عائد کردہ ویزا کی پابندیوں کو مکمل طور پر اٹھالیا جائے گا۔

سولہ فروری سے تیس سال سے زائد عمر کے لوگوں پر جو اپنے خاندان کے لوگوں سے ملنے کی عرض سے برطانیہ آنا چاہتے ہیں ویزا کے لیے درخواستیں دے سکیں گے۔ اس کے علاوہ جن بچوں کی سکونت کا مسلئہ ہے اور ایسے ریٹائرڈ افراد جن کے پاس اپنے وسائل ہیں وہ بھی ویزا کے لیے درخواستیں دے سکیں گے۔

دہشت گردی کے خطرے اور بھارت اور پاکستان میں پائی جانےوالی کشیدگی کے بعد پاکستان میں برطانوی ویزا دفاتر بند کر دیے گئے تھے۔ تاہم جولائی دو ہزار تین سے ویزا پابندیوں میں رفتہ رفتہ نرمی کی جارہی ہے۔

فی الحال برطانوی ہائی کمیشن صرف ان لوگوں کی ویزا درخواستین وصول کر رہا ہے جو گزشتہ دس سال میں سفر کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ طالب علموں ، ساٹھ سال سے زیادہ عمر کے خاندان کے افراد ، شادی شدہ جوڑوں اور تاجروں کی ویزا درخواستیں بھی وصول کی جا رہی ہیں۔

وزیر داخلہ ڈیوڈ بلنکٹ نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہرمیر پور میں ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا برطانوی حکومت کا یہ قدم پاکستان پر عائد ویزا پابندیوں کو مکمل طور پر اٹھائے جانے کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے۔

انہوں نے پابندیوں کے لگائے جانے پر افسوس کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ ویزا جاری کرنےوالے سٹاف میں کمی کے باعث بھی ویزا جاری کرنے میں مشکلات پیش آ رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں پاکستان کمیونٹی کے بہت سے لوگ پاکستان میں اپنے لواحقین اور دوست سے قریبی روابط رکھتے ہیں اور ان رابطوں کی بنا پر دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور ثقافت کے تعلقات کو مستحکم کرنےمیں بھی مدد ملتی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد