BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 25 January, 2004, 15:44 GMT 20:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چھت گرنے سے پانچ عورتین ہلاک

ماں اور بچہ
شادی کے موقع پر صفِ ماتم بچھ گئی

شیخوپورہ کے نواحی علاقہ منڈی فیض آباد میں شادی کی ایک تقریب میں چھت گر جانے سے دولہا کی ماں اور آٹھ برس کی بچی سمیت پانچ رشتہ دار خواتین ہلاک ہو گئی ہیں جبکہ دولہا اور دیگر چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اس واقعہ کے بعد شادی کی تقریب ماتم کدہ بن گئی ۔ اس گھر میں مقامی تاجر امتیاز کی شادی کے سلسلہ میں مہندی کی تقریب تھی یہ تقریب گھر کی چھت پر منعقد کی جا رہی تھی۔

مقامی رسم و رواج کے مطابق مہندی کی تقریب میں زیادہ تر خواتین ہی شرکت کرتی ہیں، گیت گاتی ہیں اور رقص کرتی ہیں۔

دولہا امتیاز کی رشتہ دار خواتین نے انہیں سامنے بٹھا کر نغمے گائے جس کے بعد دولہا کی سلامی اور صدقے کے طور پر خواتین کچھ رقم نچھاور کر رہی تھیں لیکن اسی اثناء میں کمزور چھت گر گئی۔

تھانہ منڈی فیض آباد کے ڈیوٹی افسر ارشد نے بتایا کہ پانچ خواتین موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں جن میں دولہا امتیاز کی والدہ منور بی بی ،ممانی نسرین بی بی اور ایک آٹھ سالہ بچی مریم شامل ہیں۔

دولہا امتیاز معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ دیگر زخمیوں کو مقامی ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے اور شادی کی تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں ۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد