| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
ڈی این اے سے ہلاکت کی تصدیق
پاکستانی وزیر اطلاعات شیخ رشید نے کہا ہے کہ دو اکتوبر کو جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں کئے گئے آپریشن کے دوران القاعدہ کے ایک اہم رہنما کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔ پاکستانی سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق شیخ رشید نے کہا ہے کہ عبدالرحمان خدر کی لاش ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد شناخت کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ خدر کی لاش بری طرح مسخ ہو چکی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے ان کے بیٹے بھی زخمی ہوئے تھے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ تاہم حکام یہ بتانے سے گریز کر رہے ہیں کہ انہیں پاکستان میں رکھا گیا ہے یا امریکہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ خدر مصر میں پیدا ہوئے تھے تاہم وہ کینیڈا کے شہری تھے اور القاعدہ کے سرگرم رہنما تھے۔ گزشتہ دنوں اسی کارروائی کے دوران ایک چینی شدت پسند حسن معصوم کی ہلاکت کی تصدیق بھی کی گئی۔ اس آپریشن کے دوران آٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ جبکہ اٹھارہ مشتبہ شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں یہ کارروائی امریکی اور پاکستانی فوجیوں نے مشترکہ طور پر کی تھی جس کے دوران دو پاکستانی فوجی بھی ہلاک ہوگئے تھے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||