BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 24 January, 2004, 23:22 GMT 04:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی کی مرغیاں بھی متاثر

کراچی میں مرغیوں کی وجہ سےعوامی سطح پرخاصی تشویش پائی
کراچی میں مرغیوں کی بیماری کی وجہ سےعوامی سطح پرخاصی تشویش پائی جاتی ہے

کراچی میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران پینتیس لاکھ سے زائد مرغیوں کی ہلاکت نے عوام میں ہیجان پیدا کر دیا ہے اور یہ سوال بڑی شدومد سے پوچھا جانے لگا ہے کہ کیا دنیا میں مرغیوں کے ذریعے پھیلنے والے نئی خطرناک بیماری ’پاکستان بھی پہنچ چکی ہے؟‘

کراچی کے مضافات میں واقع سینکڑوں پولڑی فارمز گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے اس بیماری کی زد میں ہیں۔ مقامی پولٹری پیتھالوجی لیبارٹری کے مطابق ہلاک ہونے والی لاکھوں مرغیاں ایوئین انفلوئنزا کے ایچ سات اور ایچ نو قسم کے وائرس سے متاثر ہوئی تھیں۔

یاد رہے کہ مرغیوں کی جس نئی بیماری نے ان دنوں دنیا بھر کو خوف زدہ کر رکھا ہے وہ مرغیوں سے انسانوں کو منتقل ہو کر ہلاکت کا سبب بن جاتی ہے۔ اب تک چھ افراد اس خطرناک بیماری کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔

مرغیوں کی صنعت سے وابستہ تنظیموں کا کہنا ہے کہ کراچی میں اچانک پھیلنے والی یہ بیماری صرف انڈے دینے والی یعنی لیئر مرغیوں کی ہلاکت کا سبب بنی ہے۔ کھانے میں استعمال ہونے والی برائلر مرغیاں اس بیماری سے متاثر نہیں ہوئی ہیں۔

تاہم دوسری جانب پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے اعلان کر دیا ہے کہ مرض میں مبتلا مرغی اور اس کے انڈے کھانے سے انسانی زندگی کو خطرہ لا حق ہو سکتا ہے۔ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام متاثرہ مرغیوں کو فوری طور پر ہلاک کیا جائے۔

پولٹری ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہر روز ساڑھے تین لاکھ مرغیاں ذبح ہوتی ہیں۔ تنظیم کے مطابق سوا کروڑ سے زیادہ آبادی رکھنے والے اس شہر میں مرغی استعمال کرنے والے نوے فیصد افراد برائلر مرغی خریدتے ہیں۔ متاثرہ مرغی جو برائلر کے مقابلے میں نصف قیمت پر دستیاب ہوتی ہے، غریب اور کچی آبادیوں میں استعمال کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد