| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
’عدم پھیلاؤ پر کاربند رہیں گے‘
پاکِستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے ایک بار پھر زور دیا ہے کہ پاکِستان کی جوہری اسلح ٹیکنالوجی ذمہ دار ہاتھوں میں ہے۔ سوئٹزر لینڈ کے تفریحی شہر ڈاوس میں حکومتی اور تجارتی رہنماوں سے خطاب کرتے ہوۓ انہوں نے کہا کہ ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سےپاکستان جوہری اسلح کے پھیلاو کی اجازت نہیں دیگا۔ جنرل مشرف نے ایک مرتبہ پھر وعدہ کیا کہ انکی حکومت ہرایسے شخص کے خلاف کارروائی کرے گی جو ذاتی مفاد کے لیۓ جوہری ٹیکنالوجی کو فروحت کریگا۔ پاکستان کے کئی انتہائی سینئر سائنسدانوں سے ان الزامات کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے کہ لیبیا اور جنوبی کوریا کو جوہری ٹیکنالوجی فراہم کرانے میں پاکستانی شہری ملوث ہیں۔ پاکستان میں وکلاء اور حزبِ اختلاف کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ وہ سائنسدانوں کی رہائی کے لیۓ جمعہ کو مظاہرہ کریں گے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||