BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 21 January, 2004, 18:38 GMT 23:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ہمارے عزیز کہاں ہیں؟‘

پاکستان میں تقریباً دو ماہ سے ’ڈیبریفنگ‘ کے نام پر خان ریسرچ لیبارٹری سے وابستہ سائنسدانوں اور ملازمین سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت اسے معمول کی کارروائی قرار دیتی ہے۔ تاہم مبصرین کہتے ہیں کہ اگر یہ معمول کی کارروائی ہے بھی تو ماضی میں اس کے بارے میں کچھ نہیں سنا گیا۔ ان افراد کے اہلِ خانہ زیرحراست افراد سے روا رکھے جانے والے سلوک پر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔

احتجاج رکتے ہوئے رشتہ دار
پاکستان کے زیرِ حراست سائنسدانوں کے رشتہ دار اکیس جنوری دو ہزار چار کو بارش کے دوران اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی پلے کارڈ اٹھائے ہوئے۔ یہ لوگ تقریباً پچاس منٹ تک احتجاج کرتے رہے لیکن نہ تو سینیٹر اور نہ ہی حزب مخالف کے کسی رکن نے باہر آ کر احوال جاننے کی کوشش کی۔

احتجاج کے دوران چوکنا پولیس
سائنسدانوں کے اہلِ خانہ کی جانب سے اکیس جنوری کو احتجاج کے دوران پولیس اہلکار پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر چوکنا کھڑے ہیں۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری یہاں موجود رہی۔

صائمہ عادل پوسٹر کے ساتھ
ڈاکٹر نذیر احمد کی بیٹی صائمہ عادل اور دیگر سائنسدانوں کے اہلِ خانہ اکیس جنوری کو سینیٹ کے اجلاس کے وقت پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی پوسٹر اٹھائے ہوئے۔ ضلعی انتظامیہ نے مظاہرین سے کہا کہ ان کے احتجاج پر توجہ دی جا رہی ہے اس لئے وہ وہاں سے چلے جائیں۔

صائمہ عادل اور ان کے بھائی
صائمہ عادل اور ان کے بھائی وہ تصویر دکھاتے ہوئے جس میں ان کے والد ڈاکٹر نذیر احمد پاکستان کے سابق صدر رفیق تارڑ کے ایوارڈ وصول کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر قدیر خان
ڈاکٹر قدیر خان کو پاکستان کے جوہری پروگرام کا بانی سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے یورپ سے جوہری سائنس میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے پاکستان کے جوہری پروگرام کی بنیاد رکھی تھی۔

احتجاجی مظاہرین
سائنسدانوں کے اہل خانہ مختلف پلے کارڈ اٹھائے ہوئے حراست کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

مظاہرین
مظاہرین ڈاکٹر قدیر خان کا پوسٹر اٹھائے ہوئے نعرے بلند کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد