| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی: سات مشتبہ غیر ملکی گرفتار
کراچی میں سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب سکیورٹی ایجنسیوں نے دو عورتوں سمیت سات غیر ملکی افراد کو حراست میں لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کے قبضے سے حساس نقشے اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ کراچی میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے وزیر اطلاعات شیخ رشید نے ان گرفتاریوں کی تصدیق کی ہے تاہم ان لوگوں کی شہریت بتانے سے انکار کیا۔ تاہم شیخ رشید نے بتایا کہ گرفتار شدگان پاکستانی نہیں ہیں۔ دوسرے حکام کے مطابق ان میں سے دو مصری جبکہ باقی افغان ہیں۔ وزیر اطلاعات کے مطابق ان لوگوں کا تعلق کسی بین الاقوامی تنظیم سے ہے تاہم انہوں نے القاعدہ کا نام نہیں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خفیہ اداروں کے لوگ ایک اور اہم مشبہ شخص کی تلاش میں گئے تھے اور مذکورہ شخص سمیت یہ دوسرے افراد بھی گرفتار کر لئے گئے۔ شہر کی پولیس ان گرفتاریوں سے لاعلمی کا اظہار کر رہی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||