| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
سمجھوتا لاہور پہنچ گئی
ہندوستان سے سمجھوتہ ایکسپریس تین سو بیس مسافروں کو لے کر تقریباً ساڑھے سات بجے شام لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی۔ ریل گاڑی دو بج کر بیس منٹ پر واہگہ پہنچی تھی جہاں تقریبا چار گھنٹے تک مسافروں کا کسٹم اور امیگریشن ہوتا رہا۔
مسافروں کی ایک بڑی تعداد ہندوستان سے بوریوں میں پان لے کر آئی ہے۔ ہندوستان سے آنے والے مسافروں کے لئے خوش مدید کے بینرز سٹیشن پر لگے ہوئ تھے اور کافی صحافی اور کیمرامین بھی وہاں موجود تھے۔ مسافروں میں کئی کشمیری خاندان بھی شامل ہیں جو پاکستان میں اپنے رشتے داروں سے ملنے کے لیے آئے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||