BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 09 January, 2004, 02:45 GMT 07:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ہاں، عراق کے پاس وسیع تباہی کے ہتھیار تھے‘
کولن پاول

امریکی وزیر خارجہ کولن پاؤل نے گزشتہ سال اقوام متحدہ میں اپنی اس رپورٹ کو حق بہ جانب قرار دیا ہے جس میں انہوں نے پر زور طریقے سے کہا تھا کہ عراق دنیا کے لۓ اس وجہ سے خطرہ ہے کہ اس کے پاس وسیع تباہی کے ہتھیار ہیں۔

کولن پاؤل نے کہا کہ عراق کے پاس وسیع تباہی کے ہتھیار تھے جنہیں وہ 1980کی دہائی میں استعمال کرچکا تھا اور یہ یقین دلانے سے انکار کررہا تھا کہ اس نے انہیں ضائع کردیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کے اس تازہ بیان سے پہلے واشنگٹن کے ایک نامور گروپ نے بش انتظامیہ پر الزام لگایا تھا کہ اس نے عراقی خطرے کو گمراہ کن انداز میں پیش کیا تھا۔

الزام لگانے والوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اس امر کی کوئی شہادت نہیں ملی کہ عراق کے معزول صدر صدام حسین وسیع تباہی کے ہتھیار دہشت گردوں کو دینے والے تھے۔

ادھر ہتھیاروں کو ناکارہ بنانے والوں کی چار سو افراد پر مشتمل ایک ٹیم کو عراق سے واپس بلایا جا رہا ہے۔

امریکی اہلکاروں نے اخبار نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی ان خبروں کی تصدیق کی ہے کہ اس ٹیم کے ذمے جو مشن تھا اسے اب ختم کیا جا رہا ہے۔تاہم اس بات پر اصرار کیا گیا ہے کہ ٹیم نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے۔

اخبار نے کہا تھا کہ چودہ سو افراد پر مشتمل ایک گروپ میں سے ان چار سو افراد کو عراق میں میزائل لانچر تلاش کرنے پر مامور کیا گیا تھا۔ ان کے ذمے یہ بھی تلاش کرنا تھا کہ اس طرح کی اور کون کون سی اشیاء یا آلات عراق میں موجود ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد