BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 18 December, 2003, 18:18 GMT 23:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’گمشدہ‘ لڑکی کے پاکستانی والدین گرفتار
گمشدہ لڑکی شفالی
شافیلی ستمبر میں پراسرار طور پر غائب ہو گئی تھی

برطانیہ میں ایک گمشدہ لڑکی کے پاکستانی نژاد والدین کو اسے اغوا کرنے کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کو تقریباً یقین ہے کہ لڑکی کو قتل کر دیا گیا ہے۔

چیشائر پولیس نے چوالیس سالہ افتخار احمد اور ان کی اہلیہ فرزانہ کو جمعرات کے روز علی الصبح وارنگٹن میں واقع ان کے گھر سے گرفتار کیا۔

دو ہفتے پہلے پولیس نے شافیلیہ کی لکھی ہوئی شاعری کو ریلیز کیا تھا جس میں اس نے اپنے ناخوشگوار حالات کو ذکر کیا ہے۔

شافیلیہ باقاعدگی سے ہسپتال میں خصوصی علاج کراتی تھی اور چونکہ ساڑھے تین ماہ سے وہ علاج کے لئے ہسپتال نہیں آ سکی، اس لئے اس کے سرجن اور پولیس کے تحقیقاتی افسروں کا خیال ہے کہ وہ یقیناً مرچکی ہے۔

شافیلیہ کو آخری بار وارنگٹن کے گریٹ سینکی علاقے میں لیورپول روڈ پر واقع اس کے گھر سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

وہ حال میں پاکستان میں چھٹیاں گزار کر آئی تھی۔

پولیس کی ٹیمیں اس کی لاش کی تلاش کے سلسلے میں ابھی تک شہر کے قریب پڑے کوڑے کے ڈھیروں کی چھان بین کر رہی ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد