BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 18 December, 2003, 03:55 GMT 08:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلوچستان: بھاری مقدار میں بارود برآمد

کوئٹہ تشدد
اس سال صوبہ بلوچستان تشدد کی لپیٹ میں رہا۔

فرنٹیئر کور نے کو ئٹہ چمن شاہراہ پر ایک ٹرک سے پانچ سو کلو گرام بارود تار اور فیوز برآمد کیے ہیں۔

یہ بارود کھاد سے لدے ٹرک میں چھپایا گیا تھا۔

ایف سی کے اہلکاروں نے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے کوئی اسّی کلو میٹر دور شیلا باغ چوکی پر فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے ایک ٹرک کو روکا جس میں کھاد لدی ہوئی تھی۔ ٹرک میں موجود افراد کے پاس کھاد کی ترسیل کے کاغذات نہیں تھے۔

دو افراد نے کہا کہ وہ ابھی دستاویزات لے آتے ہیں لیکن واپس نہیں آئے۔ اس کے بعد ایف سی کے اہلکاروں نے کھاد کی بوریاں اتارنا شروع کر دیں جس میں کوئی پانچ سو کلو گرام بارودی مواد چھپایا گیا تھا اس کے علاوہ اسی ہزار گز تار اور فیوز بھی موجود تھے۔

چمن میں تعینات فرنٹیئر کور کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ سامان پنجاب سے چمن لے جایا جا رہا تھا اور یہ مواد مختلف کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا تھا جن میں تخریبی کارروائیاں بھی شامل ہیں۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ گرفتار افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے جس کے بعد معلوم ہو گا کہ یہ بارودی مواد کن مقاصد کے لیے سمگل کیا جا رہا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد