BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 17 December, 2003, 01:34 GMT 06:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلوچستان: دو ارکان اسمبلی نااہل

بلوچستان اسمبلی
صوبائی رکن اسمبلی کا تعلق حکمران جماعت پی ایم ایل (ق) سے ہے۔

بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس اختر زمان ملغانی پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے مجلس عمل سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی گل محمد دمڑ اور مسلم لیگ قائداعظم کے رکن صوبائی اسمبلی غفور لہڑی کو نااہل قرار دیدیا ہے اور دونوں حلقوں میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے۔

دونوں ارکان نے کہا ہے کہ وہ آئندہ چند روز میں الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔

غفور لہڑی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جبکہ گل محمد دمڑ بھی چند روز میں اسلام آباد جا کر سپریم کورٹ میں اپیل داخل کریں گے۔

گل محمد دمڑ نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا ہے کہ حکومت انہیں دباؤ میں لانا چاہتی ہے لیکن وہ ان سے مرعوب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر دوبارہ انتخابات بھی کرائے جائیں تو وہ جیت جائیں گے۔

گل محمد دمڑ ایک صنعتکار ہیں جو مجلس عمل کے ٹکٹ پر این اے دو سو اکسٹھ، پشین اور زیارت سے کامیاب ہوئے تھے۔ اسی طرح غفور لہڑی صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی ستائیس نصیرآباد تین سے کامیاب قرار دیئے گئے تھے۔

پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے امیدوار ڈاکٹر کلیم اللہ نے گل محمد کی سند کو چیلنج کیا تھا اور یہ موقف اختیار کیا تھا کہ گل محمد کی سند نہ صرف جعلی ہے بلکہ بی اے کے برابر بھی نہیں ہے۔

ٹربیونل نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ گل محمد کی سند بی اے کے برابر نہیں ہے کیونکہ فیصل آباد کے جس مدرسے سے یہ سند جاری کی گئی ہے وہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن سے تسلیم شدہ نہیں ہے۔

عبدالغفور لہڑی کی سند کو ہارنے والے امیدوار صادق عمرانی نے چیلنج کیا تھا اور موقف اختیار کیا تھا کہ عبدالغفور لہڑی کی سند جو شکارپور کے ایک مدرسے سے جاری ہوئی ہے بی اے کے مساوی نہیں ہے۔

دونوں اراکین کے پاس سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا اختیار ہے لہذا حتمی عدالتی فیصلے کے بعد ہی الیکشن کمیشن دونوں حلقوں میں دوبارہ انتخابات کرانے کے لیے تاریخ کا اعلان کرے گا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد