BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 12 December, 2003, 05:39 GMT 10:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’امن کے لیئے ایک ہو جاؤ‘

بھارتی امن وفد کے اراکین
فلمی ادکارہ شبانہ اعظمی اور نصیرالدین شاہ وفد میں شامل نہیں ہیں۔

سیاسی کارکنوں، صحافیوں، وکلاء اور مزدور یونینوں اور سماجی تنظیموں کے اڑھائی سو افراد ایک امن کانفرنس میں شرکت کے لیے کل واہگہ کے راستے لاہور پہنچے۔

اعلان کےمطابق فلمی ادکارہ شبانہ اعظمی اور اداکار نصیرالدین شاہ وفد میں شامل نہیں ہیں۔

پاکستان انڈیا پیپلز فورم براۓ امن و جمہوریت کے زیر اہتمام تیرہ اور چودہ دسمبر کو کراچی میں ہونے والے چھٹے کنوینشن میں شرکت کے لیے آئے ہیں۔

یہ غیر سرکای فورم انیس سو چورانوے میں بنا تھا اور دو سال سے دونوں ملکوں کی حکومتوں کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے اس کا اجلاس منعقد نہیں ہوسکا تھا۔ فورم کا ایک کنوینشن پاکستان میں اور دوسرا ہندوستان میں ہوتا ہے۔ اس سے پہلے بنگلور میں پانچواں کنوینشن منعقد ہوا تھا۔

پاکستان میں فورم کے روح رواں ڈاکٹر مبشر حسن نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا کہ اس بار خاص بات یہ ہے کہ کنوینشن میں ایک نعرہ کو اختیار کرنے کی تجویز دی جاۓ گی کہ ’تقسیم کو خاطر میں نہ لاؤ اور امن کے لیے ایک ہوجاؤ‘۔

ڈاکٹر مبشر حسن کا کہنا ہےکہ پیپلز فورم کا موقف رہا ہے کہ خطے سے نیوکلیائی ہتھیاروں کا خاتمہ ہو، فوجوں میں کمی ہو اور جموں و کشمیر کے مسئلہ کا وہاں کے عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جاۓ۔

ایک بھارتی خاتون
سب ایک جیسا ہے

فورم کے ہندوستان سے سرگرم کرتا دھرتا گوتم نولکھا نے بی بی سی کو بتایا کہ اس بار اور باتوں کے علاوہ فورم کے شرکاء زور دیں گے کہ جنوب ایشیائی تنظیم برائے تعاون و ترقی (سارک) کے ممالک ایک دوسرے کے شہریوں کے لیے ویزا کی سختیوں کو دور کریں اور ایک دوسرے کا ملک میں آنا جانا آسان بنائیں۔

واہگہ سرحد پر ہندوستان سے فورم کے شرکا کا آنا صبح نو بجے شروع ہوگیا تھا اور دوپہر ایک بجے تک جاری تھا۔ لاہور میں آئی ہوئی مشہور فلم ایکٹریس ارملا کے والد ڈاکٹر مبشر حسن سے ملنے آۓ اور ان سے ارملا کے لیے فورم کے کنوینشن میں شرکت کے لیے کراچی کا ویز دلوانے کی درخواست کی۔

واہگہ پر ہندوستانی وفد کےارکان کے لیے فورم نے ایک بڑے خیمہ میں شام تک رہنے اور کھانے پینے کا انتظام کیا تھا جبکہ سیکیورٹی اور امیگریشن اور کسٹم کے طریقہ کار کو بھی آسان بنایا گیا تھا۔

وفد میں تیس چالیس فیصد عورتیں ہیں جن کا تعلق لیبر یونینوں، یونیورسٹیوں اور سماجی تنظیموں سے ہے۔ اشوک مترا فورم کے ہندوستان باب کے چئیرمین ہیں اور اس کے کرتا دھرتاؤں میں تپن بوس بھی شامل ہیں۔

جب لوگ مل سکتے ہیں تو حکومتیں بھی
واہگہ پر خاص انتظام کیا گیا تھا

ہندوستان سے آنے والے وفد کے ارکان کو لاہور اور کراچی کے شہروں کے لیے دس روز کے ویزے دیے گۓ ہیں۔

ہندوستان سے آنے والے کشمیر سے آنے والے وید بھسین کشمیر ٹائمز گروپ آف پبلیکیشنز کے سربراہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بدقسمتی سے میڈیا دونوں ملکو ں کے درمیان تناؤ پیدا کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کا میڈیا تنگ نظر (شاؤنسٹک) ہے۔

ڈیلی ٹیلیگراف کے مدیر بھارت بھوشن بھی وفد میں شامل ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان کے لوگ چاہتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات ہوں اور جب لوگ چاہیں گے تو حکومتیں کیسے نہیں چاہیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بدل رہی ہے اور اس ماحول میں ہندوستان اور پاکستان مخالف سمت کیسے جاسکتے ہیں۔

بھارت بوشن کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلہ کے حل کےلیے بھی ضروری ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان اچھے رشتے ہوں اور لوگ ایک دوسرے کے ملک میں آئیں جائیں اور کشمیر کے لوگ بھی دونوں طرف آئیں جائیں تو اس مسئلہ کے حل کے لیے ماحول بنے گا۔

دلی یونیورسٹی میں تاریخ کی ایک طالبہ طاہرہ تھاپر نے کہا کہ وہ پہلی بار پاکستان آئی ہیں اور بہت پرجوش ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ پاکستان دیکھنا چاہتی ہیں ان کو دونوں ملکوں میں زیادہ فرق نہیں دکھائی دیتا۔

دہلی میں مین اسٹریم ماہنامہ کے مدیر سمیت چکرورتی نے کہا کہ ہندوستان کے لوگ کسی بھی طرح پاکستان کے مخالف نہیں ہیں اور وہاں لوگوں میں پاکستان کے بارےمیں ایک خیر سگالی کا اچھا خاصا جزبہ موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح دونوں ملکو ں کے درمیان کانفرنسوں سے اچھا اثر پڑتا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد