| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
راکٹ حملہ: تیس قبائلی گرفتار
پاکستان میں حکام نے تیس افراد کو ملک کے مغربی حصے میں ایک امریکیوں کے زیر استعمال سکول پر راکٹ داغنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ راکٹ سے کیے جانے والے اس حملے میں کوئی ہلاک یا زحمی نہیں ہوا تاہم اس حملے میں اس سکول کو نشانہ بنایا گیا تھا جو امریکی سیکیورٹی حکام کے استعمال میں ہے۔ اس سکول کے قریب ہی وہ قلعہ بھی ہے جو پاکستانی فوج کے استعمال میں ہے۔ ایک سرکاری اہلکار کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے تمام افراد کا تعلق کلیجھر کے پہاڑی علاقے میں آباد ایک قبیلے سے ہے اور راکٹ اسی علاقے سے داغے گئے تھے۔ بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ تیس افراد کو گرفتار کرنے کا مقصد قبیلے پر اس بات کے لیے دباؤ ڈالنا ہے کہ وہ اصل مجرموں کو حکام کے حوالے کر دے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||