BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 08 December, 2003, 18:13 GMT 23:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جمالی واجپئی ٹیلی فون بات چیت
جمالی واجپئی
مسٹر واجپئی نے ایک خط کے ذریعے سارک کانفرنس کے موقع پر اپنی اسلام آباد آمد کی تصدیق کی تھی

پاکستان کے وزیر اعظم میر ظفراللہ جمالی نے پیر کے روز اپنے ہندوستانی ہم منصب اٹل بہاری واجپئی کو ٹیلی فون کیا اور انہیں اگلے ماہ اسلام آباد آمد کے موقع پر پرجوش استقبال کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر اعظم میر ظفراللہ جمالی ان دنوں فرانس کے دورے پر ہیں اور انہوں نے پیر کی شام وزیر اعظم واجپئی سے پانچ منٹ تک بات چیت کی۔

بھارتی وزارت خارجہ کے حکام کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اپنی بات چیت میں دوطرفہ تعلقات میں حالیہ دنوں میں آنے والی گرمجوشی اور ایل او سی پر جنگ بندی پر تبادلہ خیال کیا۔

حکام کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مسٹر واجپئی کے دورہ پاکستان کے دوران دوطرفہ تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

مسٹر واجپئی نے گزشتہ ہفتے پاکستانی وزیر اعظم ظفر اللہ جمالی کو ایک خط لکھا تھا جس میں انہوں نے سارک سربراہ کانفرنس کے موقع پر اپنی اسلام آباد آمد کی تصدیق کی تھی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد