| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
ظفر اللہ جمالی فرانس میں
پاکستانی وزیراعظم ظفر اللہ خان جمالی فرانس اور سوئیٹزرلینڈ کے دورے کے پہلے مرحلے پر پیرس پہنچ گئے ہیں جہاں سے وہ انفارمیشن ٹکنالوجی کی ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے منگل کو جینیوا بھی جائیں گے۔ پاکستانی وزیر اطلاعات شیخ رشید، وزیر تجارت ہمایوں اختر، وزیر برائے اطلاعاتی ٹیکنالوجی اویس لغاری، سائنس اور ٹیکنالوجی کے انچارج وزیر ڈاکٹر عطاالرحمٰن اور سیکٹری خارجہ ریاض کھوکھر بھی اس دورے پر وزیراعظم کے ساتھ ہوں گے۔ پاکستان کے واحد سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق جمالی دو روزہ سرکاری دورے پر آٹھ دسمبر کو پیرس پہنچیں گے اور فرانسیسی حکام سے مذاکرات کریں گے۔ اُن کے ان مذاکرات کا مرکزی موضوع باہمی تعلقات میں مزید فروغ اور خاص طور پر دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہو گا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||