BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کشمیر: فائر بندی پر عمل شروع
چودہ سال بعد فائر بندی ہوئی ہے
چودہ سال بعد فائر بندی ہوئی ہے

پاکستان کے وزیر اعظم میر طفر اللہ خان جمالی کے یک طرف اعلان کے بعد کشمیر میں ہونے والی فائر بندی پر منگل کی شب سے عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں انیس سو اناسی میں شروع ہونے والی شدت پسند تحریک کے بعد لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور بھارت کی فوجوں نے چورہ سال میں پہلی دفعہ ایک دوسرے پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری کا سلسلہ روک دیا ہے۔

انیس سو اناسی کے بعد کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر تعینات دونوں ملکوں کی فوجوں میں گولیوں، مارٹر بموں اور راکٹوں کا تبادلہ روزانہ کا معمول بن گیا تھا۔ لائن آف کنٹرول پر طویل عرصہ سے جاری یہ گولہ باری کو روکنا پاکستان کے وزیر اعظم میر طفر اللہ خان جمالی کے فائر بندی کے یک طرفہ اعلان کے بعد ممکن ہوا ہے۔

میر ظفر اللہ خان جمالی نے قوم سے خطاب کے دوران عید الفطر کےموقع پر کشمیر میں جنگ بندی کا یک طرفہ اعلان کیا تھا۔ بھارت نے اس اعلان کا مثبت جواب دیتے ہوئے سیاچن گلیشیر میں بھی اپنی فوجوں کو فائر بندی کا حکم دیا ہے۔

تاہم اس فائر بندی کا اطلاق کشمیر میں شدت پسندوں اور بھارتی فوج میں جاری کشمکش پر نہیں ہوتا۔

اس فائر بندی کے اعلان کے بعد دونوں ملکوں کی جانب سے اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ اس سے مذاکرات کی طرف بڑھنے میں اور کشیدہ تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

دونوں ملکوں کے رہنما اگلے سال کے اؤائل میں سارک تنظیم کے سربراہ اجلاس کے دوران ملنے والے ہیں اور امید کی جاری رہی ہے کہ اس ملاقات کے بعد پاکستان اور بھارت میں مذاکرات کا سلسلہ بحال ہوجائے گا۔

دریں اثنا امریکی وزیر خارجہ کولن پاول نے پاکستان اور بھارت کے وزراء خارجہ سے رابطہ قائم کیا ہے اور کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں میں اپنے ہم منصبوں سے ٹیلی فون پر بات کی اور لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جنوب مشرقی ایشیا میں قیام امن کے لیے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد