BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 24 November, 2003, 10:00 GMT 15:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
میٹھی عید کی رنگینیاں
چوڑی والا
چوڑی والے ذرا آرام سے

پاکستان میں میٹھی عید کی میٹھاس کھیر اور فیرنی کے ساتھ بچوں اور خواتین کے رنگین لباس اور حنا کی خوشبو میں بھی محسوس ہوتی ہے۔

رمضان جیسے جیسے وداع کی طرف بڑھتا ہے لوگوں میں شوال کی پہلی تاریخ کے انتظار زور مارنے لگتا ہے۔ روزے رکھنے کی استطاعت تو سب کو نہیں ہوتی اور نہ ہی سب پر روزے فرض ہوتے ہیں مگر عید الفطر کی خوشیاں سب ہی حسب توفیق مناتے ہیں۔

بچوں اور خواتین میں یہ جذبہ بہت نظر آتا ہے۔ میٹھے اور رسیلے پکوانوں کے ساتھ آرائش و زیبائش پر بھی خاص توجہ دی جاتی ہے۔

رمضان کے آخری عشرے میں عید کی خریداری زور پکڑ لیتی ہے جو چاند رات تک جاری رہتی ہے۔

چوڑی کی دکان
میچنگ کلر پر اصرار

کانچ کی رنگین چوڑیاں پاور بلب کی روشنی میں ہیرے کی مانند آنکھوں کو خیرہ کر دیتی ہیں۔ خواتین چاہے جس عمر کی ہوں چوڑیاں انہیں لبھاتی ہیں۔ جلد کی رنگت اور عید کا جوڑا چوڑیوں کے انتخاب میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ کسی پر پیلے، کسی پر لال اور کسی پر ہرے رنگ کی چوڑیاں جچتی ہیں۔ اور کوئی قوس قزح کے رنگ پسند کرتا ہے۔ ’ان کے گھر‘ سے آنے والی چوڑیوں کی کھنک تو دل کی دھڑکن کو بے ترتیب کر دیتی ہے۔

مہندی کے بغیر عید کا رنگ بھلا کیسے چڑھ سکتا ہے۔ سانسوں میں حنا کی خوشبوں اور ہاتھوں پر حنا کے رنگ نے ویسے ہی تو اردو شاعری میں اپنا مقام پیدا نہیں کر لیا ہے۔ گورے ہاتھوں پر حنا سے بنے بیل بوٹے خزاں میں بہار کا رنگ بھر دیتے ہیں۔

حنا کون
ہینگ لگے نہ پھٹکری، رنگ بھی چوکھا آئے

اگرچہ بازار میں تیار کپڑوں کی بھرمار ہوتی ہے پھر بھی زیادہ تر لوگ درزی سے کپڑے سلوانے کو ترجیح دیتے ہیں۔ عید درزیوں کے لئے شب بیداری لے کر آتی ہے اور ان کی نیندیں اڑ جاتی ہیں۔ خاص کر آخری عشرہ تو اعتکاف میں بیٹھنے والوں اور درزیوں کا ایک ہی طرح گزرتا ہے: کوئی نیکیاں سمیٹتا ہے تو کوئی نوٹ چھاپتا ہے۔

کھسے
کھسوں کا فیشن

مردوں کے لئے بھی عید کا سامان کم نہیں ہوتا۔ تاہم زندگی کی عام ڈگر کے مطابق ان کے ہاں رنگینی کا گزر ذرا کم ہوتا ہے۔ پھر بھی کچھ چمک دمک کا اہتمام ہوجاتا ہے۔ مرد نت جوتوں میں نت نئے ڈیزائین کے ساتھ پائیداری بھی چاہتے ہیں۔ تاہم کچھ لوگ عید پر روایتی طرز کو ترجیح دیتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد