| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
شیخ رشید کے بیان پر بھارتی برہمی
وفاقی وزیر اطلاعات شیخ رشید کے وزیر اعظم واجپئی سے متعلق بیان پر ہندوستان نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اپنے حالیہ دورہ بھارت کے دوران ایک اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں شیخ رشید نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ وزیر اعظم واجپئی اونچا سنتے ہیں۔ اخباری انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسٹر واجپئی کو ہر چیز سے پہلے اجازت کی ضرورت ہوتی ہے جیسا کہ انہوں نے دو سے پہلے آگرہ میں ہونے والی سربراہ ملاقات کے موقع پر قومی سلامتی سے متعلق کابینہ کی کمیٹی کا اجلاس بلا کر کیا تھا۔ بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا نے جمعرات کے روز اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ شیخ رشید کی باتوں کا کوئی جواب نہیں دینا چاہتے۔ مگر ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ اس بات کو بھارت کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اس سطح پر نہیں جانا چاہتا جس سطح پر شیخ رشید گئے ہیں۔ مسٹر یشونت سنہا نے کہا کہ جس طرح کی باتیں شیخ رشید نے کی ہیں اس سے انہوں نے اپنی زبان اور کلچر دونوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہندوستان کے اخبار ٹیلی گراف کے ایڈیٹر بھرت بھوشن شیخ رشید سے منسوب بیانات کو چھوٹی باتیں قرار دیا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||