BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 14 November, 2003, 23:48 GMT 04:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اپوزیشن پر حکومتی حقائق نامہ

قومی اسمبلی
حکومتی ارکان پارلیمنٹ نے حزب اختلاف کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے

حکومتی ارکان پارلیمنٹ نے قومی اسمبلی میں متحدہ حزب اختلاف کی کارکردگی کا ایک تنقیدی جائزہ پیش کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے ارکان نے قومی اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال کے دوران میں پینسٹھ گھنٹے ڈیسک بجائے جس سے قوم کو بارہ کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔

ان خیالات کا اظہار نیشن الائنس کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد علی درانی ، پیپلز پارٹی پیٹریاٹ کے ڈاکٹر شیر افگن اور حکومتی اتحاد کے دوسرے ارکان نے جمعہ کے روز پارلیمینٹ کیفے ٹیریا میں ایک پریس کانفرنس میں کیا۔

حکومتی ارکان نے کہا ہے کہ حزب مخالف کے ارکان نے عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے بجائے لیگل فریم ورک آرڈر کو جواز بنا کر اسمبلی کی کاروائی کا بائیکاٹ کیا لیکن دوسری طرف تمام غیر ملکی دوروں میں حزب اختلاف کے ارکان حکومتی ارکان کے ساتھ شریک ہوئے۔

حکومتی ارکان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں مکمل ہونے والے پارلیمانی سال کے دوران حزب اختلاف کا رویہ دوہرے معیار پر مبنی، غیر پارلیمانی اور عوامی مفادات کے منافی رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حزب اختلاف نے جنرل پرویز مشرف کی منظوری سے ملنے والی تنخواہیں اور مراعات تو قبول کں لیکن عوامی بھلائی اور قانون سازی کے کاموں میں ہمیشہ فرار کی راہ اختیار کی۔

حکومتی ارکان پارلیمان کے مطابق حزب اختلاف نے چھ بار قومی اسمبلی کے اسپیکر امیر حسین پر حملہ کیا۔

محمد علی درانی نے حقائق نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ مقدس ایوان کا راگ الاپنے والی حزب اختلاف نے قومی اسمبلی میں عوامی مسائل کی بات کرنے کے بجاۓ کیفے ٹیریا کو اپنی سیاست کے لیے منتخب کیا جو ثابت کرتا ہے کہ عوام کے سب سے بڑے فورم قومی اسمبلی پر حزب اختلاف کے اعتماد نہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد