BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 11 November, 2003, 16:17 GMT 21:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تحقیقات پاکستانی ماہرین کریں گے
لندن پارلیمنٹ ہاؤس
پاکستان برطانیہ سے دوستی برقرار رکھنا چاہتا ہے

پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ ماہرین کی ایک ٹیم کو برطانیہ بھیجا گیا ہے تاکہ لندن میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں مبینہ طور پر نصب کیے گئے جاسوسی کے آلات کی تلاش کا کام کیا جا سکے۔

کہا جا رہا ہے کہ جاسوسی کے یہ آلات برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم۔آئی۔فائیو نے گیارہ سمتبر سن دو ہزار ایک کو نیویارک پر ہونے والے حملوں کے بعد پاکستان کے سفارتخانہ میں نصب کیے گئے تھے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ خورشید قصوری نے اس بات کا اعلان یورپ کے دورے سے وطن واپسی کے موقع پر کیا۔

اس دورے کے دوران خورشید قصوری نے برطانوی وزیر خارجہ جیک سٹرا کے ساتھ مبینہ طور پر جاسوسی کے آلات نصب کیے جانے کے معاملے پر بات چیت کی ہے جس کا بظاہر کوئی واضح نتیجہ سامنے نہیں آیا ہے۔

برطانوی روزنامے نے دس روز قبل ایک خبر شائع کی تھی کہ برطانوی خفیہ ایجنسی ایم۔آئی۔فائیو کے لیے کام کرنے والے تعمیرات سے متعلق ایک ٹھیکیدار نے پاکستانی سفارتخانے کے حساس حصوں میں جاسوسی کے یہ آلات نصب کیے تھے۔

وزیر خارجہ خورشید قصوری نے کہا ہے کہ اگر آلات نصب کیے جانے کے یہ الزامات درست ثابت ہوتے ہیں تو یہ اقدام ویانا کنوینشن کی صریحاً خلاف ورزی ہو گا۔ ویانا معاہدے کے تحت غیر ملکی سفارتکاروں کے حقوق اور املاک کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ دوستانہ تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے لیکن حالیہ صورت حال، دونوں ممالک کے مابین باہمی اعتماد پر ایک سوالیہ نشان بن گئی ہے ۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد