BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 09 November, 2003, 10:34 GMT 15:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
غیرقانونی تارکین وطن واپس
تارکین وطن
ان تارکین وطن کی منزل یورپی ممالک ہوتے ہیں۔

سری لنکا سے نکالے جانے والے پچاس سے زیادہ غیرقانونی تارکین وطن کراچی پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ان افراد کو قطر ایئرلائنز کے ایک طیارے کے ذریعہ کراچی ایئرپورٹ پر اتارا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ان تمام افراد کا تعلق پاکستان کے ضلع گجرات سے ہے اور یہ لوگ سری لنکا سے بحری راستہ کے ذریعہ یونان جانا چاہتے تھے۔

سری لنکا میں حکام نے ان افراد کو ملک میں غیر قانونی قیام کے الزام میں گرفتار کرنے کے بعد پاکستان بھجوایا ہے۔

انسانوں کی سمگلنگ میں ملوث افراد سری لنکا کے نرم قوانین کا فائدہ اٹھاتے ہوئےاسے لوگوں کو غیر قانونی طور یورپ بھیجنے کے لئے بیس کیمپ کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

سری لنکا سے کشتی میں بحیرۂ احمر پہنچے میں تین ہفتے لگتے ہیں۔

سری لنکا میں سیاحت کی فروغ کے لئے وہاں روانگی سے پہلے ویزہ لینے کا قانون نہیں ہے۔

لیکن انسانوں کے اسمگلر اس قانون کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ جنوبی ایشیا سے بہتر مستقبل کی تلاش میں یورپ جانے کے خواہشمند افراد کو سری لنکا سے مچھیروں کی کشتیوں میں بحیرۂ احمر پہنچایا جاتا ہے جہاں سے وہ بڑے بحری جہازوں میں اپنا یورپ کا سفر جاری رکھتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد