BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 07 November, 2003, 17:09 GMT 22:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’برطانیہ سے وضاحت مانگی ہے‘
پاکستانی حکام اپنے طور پر بھی تحقیقات کر رہے ہیں
پاکستانی حکام اپنے طور پر بھی تحقیقات کر رہے ہیں

پاکستان کے دفتر خارجہ نے حکومت برطانیہ سے لندن میں پاکستانی سفارت خانے میں برطانوی خفیہ ادارے کی طرف سے ایک تعمیراتی کمپنی کے ذریعے جاسوسی کے آلات نصب کرانے کی خبروں کے بارے میں استفسار کیا ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان مسعود خان نے بی بی سی اردو سروس سے ایک انٹرویو میں کہا کہ برطانوی حکومت سے وضحات طلب کرنے کے علاوہ سفارت خانے کے حکام اپنے طور پر بھی ان خبروں کی تحقیق کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سفارت خانے کے سیکورٹی کے انتظامات کوسخت کر دیا گیا ہے اور یہ تفتیش بھی کی جا رہی ہے کہ کیا واقعی سفارت خانے میں جا سوسی کے آعلات نصب کئے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک برطانوی حکومت سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

مسعود خان نے کہا کہ انہوں نے برطانوی حکومت سے وضحات سنڈے ٹائمز کی خبر کی بنیاد پر طلب کی ہے۔ سنڈے ٹائمز کی ایک خبر میں یہ دعوی کیا گیا تھا کہ برطانوی خفیہ ادارے نے ایک تعمیراتی کمپنی کے ذریعے تقریباً دو سال قبل ایک ایشیائی ملک کے سفارت خانے میں جاسوسی کے آلات نصب کرائے تھے۔ تاہم اس خبر میں اس ملک کی نشاندھی نہیں کی گئی تھی۔

مسعود خان سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا اس واقع سے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ ابھی تو اس بات کی تصدیق ہونا باقی ہے کہ کیا واقعی پاکستان کے سفارت خانے میں جا سوسی کے آعلات نصب کئے گئے تھے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اخباری اطلاعات پر کارروائی کی جاسکتی ہے تو انہوں نے کہا کہ اخباری اطلاعات پر انحصار نہیں کیا جا سکتا اسی لیے پاکستان نے حکومت برطانیہ سے وضحات طلب کی ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت سے شکائت کرنےکا مرحلہ تو ان خبروں کی تصدیق کے بعد ہی آئے گا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد