BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 06 November, 2003, 20:32 GMT 01:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
استاد کی سزا حوالات

قائد اعظم یونورسٹی بھی اسلام آباد کے پرانے تعلیمی اداروں میں شامل
قائد اعظم یونورسٹی بھی اسلام آباد کے پرانے تعلیمی اداروں میں شامل ہے

اسلام آباد پولیس نے جمعرات کو ایک استاد کو صبح سکول سے گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا کیونکہ اس نے موجودہ حکومت کے وزیر رئیس منیر احمد کے بیٹے کو، جو چھٹی جماعت کا طالبعلم ہے ، کلاس ورک نہ کرنے پر معمولی سزا دی تھی۔

احمد جمال اسلام آباد کالج فار بوائز جی سکس میں شعبہ مطالعہ پاکستان کے ہیڈ ہیں۔ انہوں نےبدھ کے دن اپنی کلاس کے چند طالبعلموں کو جنہوں نے صیح کام نہیں کیا تھا، کی سرزنش کی ان میں وزیر موصوف کے صاحبزاد طاہر منیر بھی شامل تھا۔

استاد نے لکڑی کے ایک پیمانہ جو اس کے ہاتھ میں تھا ، طاہر منیر کے ہاتھ پر مارا جس سے طالبعلم کے ہاتھ میں خراش ہو گی۔ احمد جمال نے بتایا کہ اس سے ہاتھ زخمی نہیں ھوا تھا۔

جب وہ جمعرات کو اپنے کالج میں آیا تو ایک پولیس پارٹی اس کے انتظار میں تھی اور اس کو گرفتار کر کے آبپارہ پولیس سٹیشن میں بند کر دیا گیا، جہاں وہ اب بھی زیر حراست ہے۔

احمد جمال نے آبپارہ تھانے کی حوالات میں بتایا کہ اس کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ طاہر منیر وزیر کا بیٹا ہے ۔ طاہر منیر پچھلے پانچ دن سے کوئی کام نہیں کر رہا تھا جس کی وجہ سے اس نے لکڑی کا پیمانہ اس کے ہاتھ پر مارا تھا اور اس کے ایک نوک لگنے سے طاہر کے ہاتھ پر ہلکی سی سوزش ھو گی تھی۔

پولیس نے احمد جمال کو بتایا کہ وزیر مملکت رئیس منیر کے ایک ملازم اللہ رکھا نے اس کو رپورٹ کیا ہے کہ طالبعلم پر تشدد ھوا ہے۔پولیس نےتعزیرات پاکستان کی دفعہ تین سو سینتیس کے تحت مقدمہ درج کیا ہے جس کی زیادہ سے زیادہ سزا پانچ سال ہے۔

عام حالات میں پولیس ایسی رپورٹوں پر مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیتی ہے، کیونکہ قانون معمولی ضرب کی صورت پولیس کو یہ اختیار نہیں دیتا کہ وہ کسی شہری کو گرفتار کرئے، لیکن اس کیس میں اس نے کمال چابکدستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک استاد کو گرفتار کر کے حوالات میں ڈال دیا ہے۔

احمد جمال کا تعلق صوبہ سندھ کے شہر خیر پور سے ہے اور انہوں نے قائد اعظم یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد تعلیم جیسے مقدس پیشے کو اپنایا۔

وہ ایک قابل استاد ہیں اور انہوں نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی طرف سے استادوں کی اسامیوں کو پر کرنے کے لیے منعقد کرائے گئے مقابلے کے امتحان میں سب سے زیادہ نمبر لیے اور اسلام آباد کے اس مشہور تعلیمی ادارے میں استاد مقرر ہوے۔

وزیر مملکت پیپلز پارٹی کے رکن کے طور قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ھونے کے بعد اس گروپ کا حصہ بن گے جو حکومت میں شامل ھو گیا اور اب پیپلز پارٹی پیٹریاٹ کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد