BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شکر گڑھ میں چار افراد قتل

جمعہ کی شب آپس کی دشمنی کے نتیجہ میں ضلع نارووال کے قصبے شکر گڑھ کے نواح میں دو گروہوں کی لڑائی میں مسلم لیگ(ق) کے ایک مقامی رہنما سمیت چار افراد قتل ہوگۓ ہیں۔

شکر گڑھ تھانے کے محرر کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی رات آٹھ بجے کے قریب شکرگڑھ سے پانچ کلومیٹر دور نواحی گاؤں خانیووال میں پیش آیا جہاں دو گروہوں کی فائرنگ سے چار افراد قتل ہوگۓ۔

پولیس کے مطابق دونوں گروہوں نے اس واقعہ کی الگ الگ ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

قتل ہونے والوں میں محمد اسلم ولد محمد افضل قوم گجر سکنہ گمتالہ اور احسان الہی ولد فقیر سائیں قوم گجر سکنہ بیرووال کا تعلق ایک گروہ سے ہے اور کاشف ولد محمد نصیب قوم گجر سکنہ بیرووال اور عبداللہ سکنہ بیرووال سکنہ بیرووال کا تعلق دوسرے گروہ سے ہے۔

پولیس کے مطابق ایک گروہ کے افراد سڑک سے گزر رہے تھے کہ گھات میں بیٹھے دوسرے گروہ کے افراد نے فائرنگ کرکے ان کے دو آدمی ہلاک کردیے اور جوابی فائرنگ سے حملہ آور افراد کے دو آدمی بھی ہلاک ہوگۓ۔

مقتولیں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرواکے انھیں ورثا کے حوالے کردیاگیا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد