BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جعفر آباد: دو پولیس اہلکار ہلاک

نیم فوجی دستے
اس سرحدی علاقے میں مزید چوکیاں قائم کی گئی ہیں

اتوار اور پیر کی درمیانی رات کو صوبہ بلوچستان کے ضلع جعفر آباد میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں۔

یہ حملہ آر ڈی دو سو اڑتیس کے علاقے میں پیش آیا ہے جو صوبہ سندھ کے قریب واقع ہے۔

جعفر آباد پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ آر ڈی دو سو اڑتیس میں اشتہاری ملزمان اتوار کے روز ایک ڈیرے پر پہنچے ہیں جنہیں گرفتار کرنے کے لئے پولیس کی ٹیم تشکیل دی گئی۔

جعفر آباد سے آمدہ اطلاعات کے مطابق اشتہاری ملزمان کو بھی پولیس کے چھاپے کی مخبری ہو چکی تھی اور جونہی پولیس متعلقہ علاقے میں پہنچی اور ابھی اہلکار گاڑیوں سے اتر رہے تھے کہ پہلے سے مورچہ بند ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔

دو پولیس اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس اہلکار گاڑیوں میں واپس لوٹ آئے اور پیر کی صبح ضلعی پولیس حکام اور دیگر عملہ موقع پر پہنچ گیا ہے اور اطلاعات کے مطابق کچھ افراد کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

جس علاقے میں یہ سانحہ پیش آیا ہے اس کے قریب پٹ فیڈر کا علاقہ ہے جو ’بی ایریا‘ یعنی قبائلی علاقہ ہے جہاں لیویز امن و امان کی ذمہ دار ہیں۔

اس بین الصوبائی سرحدی علاقے میں ڈکیتی، چوریاں اور لوٹ مار کے واقعات کی وجہ سے وفاقی حکومت نے یہاں مزید چوکیاں بھی قائم کردی ہیں۔

اس علاقے کے قریب فرنٹیئر کور اور رینجرز بھی تعینات کیے گئے ہیں تاکہ صورتحال کو قابو میں لایا جا سکے۔ اس بارے میں علاقے میں کچھ عرصہ قبل ایک بڑا آپریشن بھی کیا گیا تھا جس میں ایف سی کے علاوہ پولیس اور لیویز کے دستے بھی شامل تھے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد