BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 20 October, 2003, 19:29 GMT 00:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلاسود بینکاری کے لائسینس کا اجراء

سٹیٹ بینک آف پاکستان
سٹیٹ بینک آف پاکستان

پاکستان کے مرکزی بینک ’سٹیٹ بینک‘ نے پیر کو صوبۂ سرحد کی حکومت کے زیر انتظام چلنے والے بینک ’بینک آف خیبر‘ کو بلا سود بنکاری کا لائسینس جاری کر دیا ہے۔

بینک آف خیبر ابتدائی طور پر صرف ایک شاخ میں بلاسود بنکاری کا نظام متارف کرائے گا۔ توقع ہے کہ کامیابی کی صورت میں اس نظام کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا جائے گا۔

خیال ہے کہ بلاسود بینکاری کا باضابطہ آغاز ماہ رمضان کی ستائیس تاریخ کو کیا جائے گا۔

سٹیٹ بنک کے گورنر ڈاکٹر عشرت حسین نے بلا سود بینکاری کا یہ اجازت نامہ صوبائی وزیر خزانہ سراج الحق کو صوبائی دارالحکومت پشاور میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں دیا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ اس کامیا بی کی وجہ صوبہ کے عوام ہیں جنہوں نے موجودہ حکومت کو منتخب کرکے یہ موقع دیا۔

صوبۂ سرحد میں گزشتہ برس کے عام انتخابات میں چھ دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل نے حیران کن کامیابی حاصل کی تھی۔

حکومت سازی کے بعد اتحاد نے صوبے میں بلاسود بینکاری کے وعدے کو وفا کرنے کے کام کا آغاز کیا۔ البتہ اس سال جون میں اپنے پہلے سالانہ صوبائی بجٹ میں اس بارے میں موجودہ حکومت نے اس سلسلے میں کوئی اشارہ تک نہیں دیا تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد