BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کانسٹیبل کی تنخواہ کونسلر دیں گے

پاکستانی فوجی
فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔

لاہور کی ضلعی کونسل نے متفقہ طور پر ایک قرار داد منظورکی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میجر جنرل کی گاڑی کو روکنے والے کانسٹیبل کو اگر بلا جواز سزا دی گئی تو اس کی تنخواہ ضلعی حکومت ادا کیا کرے گی۔

یہ قرارداد سنیچر کو ضلعی کونسل کے ماہانہ اجلاس کے موقع پر لاہور کے نائب ناظم فاروق امجد میر نے پڑھ کر سنائی۔

انہوں نے قرار داد پڑھتے ہوۓ کہا کہ شہر میں امن و عامہ کی ذمہ داری ضلعی حکومت کی ہے اور ضلعی حکومت نے جرائم پر قابو پانے کے لیے سیاہ شیشے والی گاڑیوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اور ضلعی حکومت کے احکامات پر ہی عملدرآمد کرتے ہوۓ کانسٹیبل نے میجر جنرل کی گاڑی کو روکا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ کانسٹیبل نے میجر جنرل کی فیملی کے ساتھ توھین آمیز سلوک کیا ہے جو کہ ایک حساس قسم کا معاملہ ہے۔

نائب ناظم نے کہا کہ اگر کانسٹیبل کا رویہ توھین آمیز نہیں تھا تو پھر اسے غلط سزا دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس افسروں کو اس کانسٹیبل کی حمایت کرنا چاہیے تھی جس نے قانون کی خلاف ورزی کرنے والے اعلی حکام کے خلاف ایکشن لیا۔

انہوں نے کہا کہ اس صورت میں یہ ایوان ان پولیس حکام کے بھی ساتھ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کانسٹیبل حق پر ہونے کے باوجود بحال نہ کیا گیا تو ضلعی اسمبلی اس کا مدوا کرے گی اور اگلے ماہ ہونے والے اجلاس میں کانسٹیبل کو خطاب کی دعوت دی جاۓگی۔

تاہم اگر غلطی کانسٹیبل کی نکلی تو اس کی حمایت نہیں کی جاۓگی۔انہوں نے کہا کہ یہ قرارداد پیش کر دینے کے بعد وہ اطمینان قلب محسوس کر رہے ہیں ۔

اس قرارداد کو پورے ایوان نے ہاتھ کھڑے کرے منظور کیا صرف ایک ناظم ملک عثمان نے اس قرار داد کی مخالفت کی اور کہا کہ پولیس سیاہ شیشے پر پابندی کی آڑ میں شہریوں کی تذلیل کر رہی ہے اس لیے اس ایوان کو یہ قراداد منظور نہیں کرنی چاہیے ۔

ضلعی کونسل کے اس اجلاس میں برطانوی پارلیمان کے رکن لارڈ نذیر احمد بھی بطور مہمان موجود تھے۔

ادھر لاہور میں نوجوانوں کی ایک تنظیم شباب ملی نے کانسٹیبل نذیر ڈوگر کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کرکے جرآت مندانہ طریقہ سے فرائض کی انجام دہی پر انہیں ایک شیلڈ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر حافظ عبدالرحمان انصاری نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ جمعہ کو ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں کانسٹیبل کے خلاف ہونے والی انسدادی کارروائی کی مذمت کی اور کہا کہ کانسٹیبل نے میجر جنرل کی گاڑی کے شیشوں سے سیاہ کاغذ اتار کر کوئی غلطی نہیں کی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد