BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 18 October, 2003, 06:00 GMT 11:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تین معطل ارکان پنجاب اسمبلی بحال

اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی عمارت
ان ارکان اسمبلی کو تین روز پہلے بروقت اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے میں ناکامی پر معطل کر دیا گیا تھا

الیکشن کمیش آف پاکستان نے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے پر پنجاب سے تعلق رکھنے والے ان تین ارکان صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی تھی جنھیں دو روز پہلے معطل کردیا گیا تھا۔

بحال ہونے والوں میں ارکان صوبائی اسمبلی جواد کامران کھر، لبنی ملک اور قیصر امین بٹ شامل ہیں۔ بہاولپور سے متحدہ مجلس عمل کے رکن صوبائی اسبلی ڈاکٹر وسیم اختر اور مسلم لیگ(ق) کے رکن قومی اسمبلی اسحاق خاکوانی کی رکنیت بدستور معطل ہے۔

اسحاق خاکوانی آجکل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ گۓ ہوۓ ہیں اور انھوں نے الیکشن کمیشن کو باہر جانے سے پہلے ایک خط لکھا تھا کہ ان کے اثاثے وہی ہیں جو انتخابات لڑنے کے وقت کاغذات نامزدگی کے ساتھ داخل کراۓ گۓ تھے اور اب ان کے ملک واپس آنے پر یہ مسئلہ حل ہو سکے گا۔

بہاولپور سے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر وسیم نے اپنے اثاثوں کی تفصیل الیکشن کمیشن کو فیکس کے ذریعے بھیجی تھی لیکن اسے تسلیم نہیں کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے عوامی نمائندگی ایکٹ مجریہ انیس سو چھہتر کی شق بیالیس اے کے تحت اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر ان ارکان کو معطل کیا تھا۔

قانون کے تحت ارکان اسمبلی کو تیس ستمبر تک اپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے تھے اور آخری تاریخ میں پندرہ اکتوبر تک کی توسیع کی گئی تھی۔ آخری تاریخ گزرنے پر الیکشن کمیشن نے گوشوارے نہ جمع کرانے والے ارکان کے خلاف کاروائی کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد