| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
واجپئی امن چاہتے ہیں: مشرف
پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے ایک بار پھر کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن مذاکرات دوبارہ شروع ہونے چاہئیں۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی صدر نے کہا کہ ان کو یقین ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم اٹل بہاری واجپئی امن چاہتے ہیں ’لیکن ان کو شک ہے کہ ایک اور مضبوط بھارتی رہنما (جن کا انہوں نے نام نہیں لیا) اس کے خلاف ہیں‘۔ ملائیشیا کے انتظامی دارالحکومت پترا جایا میں ہونے والی اسلامی سربراہی کانفرنس میں مسلم ممالک نے جوہری طاقت کے حامل ہمسایہ ممالک پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ جنرل مشرف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری ہوئی ہے لیکن اب ہندوستان اور پاکستان کو چاہیئے کہ ایک دوسرے سے باقاعدہ بات چیت شروع کریں۔
بھارت کا کہنا ہے کہ یہ اس لیے ہے کہ پاکستان نے لائن آف کنٹرول کے پار سے حملے روکنے کے لئے کچھ نہیں کیا ہے۔ پاکستانی صدر نے ان بھارتی الزامات کو ’حیرت انگیز‘ کہا جن میں کہا گیا ہے کہ صدر مشرف کی حکومت شدت پسندوں کو حملوں کے لئے مدد فراہم کرتی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||