BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 08 October, 2003, 02:46 GMT 06:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سرحد: مجلس عمل میں پھوٹ

سرحد اسمبلی
سرحد اسمبلی میں جے یو آئی (س) کے ارکان کی تعداد دو ہے

پاکستان کے صوبہ سرحد میں حکمراں اتحاد متحدہ مجلس عمل کی ایک ناراض جماعت جمعیت علما اسلام (س) علیحدگی سے ایک قدم اور قریب ہوگئی جب اس کی صوبائی مجلس شوری اور مجلس عاملہ نے صوبائی حکومت سے الگ ہونے کے فیصلے کی توثیق کردی۔

البتہ ابھی اس فیصلے کی جماعت کی مرکزی مجلس شوری سے بھی منظوری لی جائے گی جس کے بعد جماعت کے مرکزی رہنما مولانا سمیع الحق اس بارے میں حتمی فیصلہ کریں گے۔

پیر کے روز پشاور میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے صوبائی امیر قاضی عبدالطیف نے بتایا کہ اجلاس نے ایم ایم اے حکومت کی تمام سرگرمیوں کے بائیکاٹ کے فیصلے کی بھی منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ صوبائی اسمبلی میں اپنے دو ارکان کے لئے الگ نشت کے لئے سپیکر کو درخواست بھی دیں گے البتہ ان کے اراکین حزب اختلاف کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے۔

جے یو آئی (س) کے صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا یوسف شاہ نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کی جماعت کو شکایت ہے کہ انکے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہو رہے جبکہ گذشتہ دنوں مردان شہر میں جے یو آئی (س) کے ایک مدرسے کو قدرتی گیس کی ترسیل پر فضل الرحمان گروپ کے کارکنوں نے شدید احتجاج کیا جس کی وجہ سے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا اور بدمزگی پیدا ہوئی۔ انہوں نے بتایا کے ان کی جماعت نے بار بار صوبائی وزیر اعلی اور ایم ایم اے کی قیادت کو اپنی شکایات سے آگاہ کیا لیکن ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

جعمیت علما اسلام (س) کے سرحد اسمبلی میں دو جبکہ قومی اسمبلی میں تین ارکان ہیں۔ اگرچہ ان کی شکایات کو بات چیت کے ذریعے حل کئے جانے کے امکانات کافی ہیں لیکن اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایم ایم اے حکومت کو اپنے اتحادیوں کو مطمئن رکھنے میں شدید دقت کا سامنا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد