BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 07 October, 2003, 16:38 GMT 20:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ملا وکیل رہا، قندہار منتقل
ملا وکیل احمد متوکل
ملا وکیل نے خود کو طالبان کے زوال کے بعد امریکہ کے حوالے کیا تھا۔

افغانستان کی معزول طالبان حکومت کے سابق وزیر خارجہ ملا وکیل احمد متوکل افغانستان کے علاقے بگرام میں قائم امریکی فوجی اڈہ سے رہا ہونے کے بعد افغانستان کے جنوب مغربی علاقے قندہار پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان میں ان کے ایک معاون نے ان کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ

ملا وکیل احمد متوکل اب آزاد ہیں اور پیر کی شب انہوں نے ملا وکیل سے گفتگو بھی کی ہے۔ نام نہ لئے جانے کی شرط پر اس معاون نے بتایا کہ ملا وکیل چار روز قبل رہا کئے گئے ہیں اور اپنی رہائی کے بعد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ قندہار میں مقیم ہیں۔

تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ ملا وکیل متوکل کو کن شرائط کے تحت رہا کیا گیا ہے۔

ملا وکیل احمد متوکل نے سن دو ہزار ایک میں افغانستان میں طالبان حکومت کے زوال کے دو ماہ بعد خود کو امریکی حکام کے حوالے کردیا تھا۔

قندہار کے ہوائی اڈہ پر چار ماہ تک امریکی حکام کی قید میں رہنے کے بعد ملا وکیل احمد متوکل کو بگرام میں قائم ایک اور عارضی فوجی اڈے پر منتقل کردیا گیا تھا۔ اگرچہ ان پر لگائے جانے الزامات کبھی سامنے نہیں آئے تاہم انہوں نے تقریباً اٹھارہ ماہ امریکی حکام کی قید میں گزارے ہیں۔

ملا وکیل احمد متوکل سن دو ہزار ایک میں اس وقت طالبان حکومت کے وزیر خارجہ تھے جب امریکہ نے طالبان حکومت کے خاتمے اور القاعدہ کے تنظیمی ڈھانچہ توڑنے کے لئے افغانستان پر لشکر کشی کی۔

اس وقت یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ ملا وکیل نے القاعدہ کےرہنما اسامہ بن لادن کو پناہ دیئے جانے پر طالبان کے امیر ملا عمر سے اختلاف بھی کیا ہے۔

یہ بات بھی سامنے آچکی ہے کہ ملا وکیل متوکل طالبان کے اعتدال پسندوں کے ایک گروہ کی قیادت کررہے ہیں جو چاہتا ہے کہ اسامہ بن لادن افغانستان چھوڑ دیں تاکہ امریکہ افغانستان میں قائم طالبان حکومت کے خلاف کارروائی نہ کرسکے۔

وزیرخارجہ کا عہدہ سنبھالنے سے قبل ملا وکیل طالبان کے امیر ملا عمر کے ترجمان اور ذاتی معتمد (پرسنل سیکریٹری) بھی رہ چکے تھے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد