BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 06 October, 2003, 00:16 GMT 04:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جنرل ابی زید بھی پاکستان پہنچ گئے
جنرل ابی زید
جنرل جان پی ابی زید ٹومی فرینک کی جگہ امریکی مرکزی کمانڈ کے سربراہ مقرر ہوئے ہیں

امریکی مرکزی کمانڈ کے سربراہ جنرل جان پی ابی زید دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

نائب وزیر خارجہ رچرڈ آرمیٹیج اور معاون وزیر خارجہ کرسٹینا روکا کے بعد وہ تیسرے اعلیٰ امریکی اہلکار ہیں جو پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

چکلالہ کے ہوائی اڈے پر چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل شاہد عزیز اور مسلح افواج کے اعلیٰ افسران نے ان کا استقبال کیا۔

پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق اپنے دورے کے دوران وہ پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف اور وائس چیف آف آرمیی سٹاف جنرل محمد یوسف خان سے ملاقات کریں گے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان مسعود خان نے اس تاثر کو غلط قرار دیا ہے کہ بش انتظامیہ کے اعلیٰ اہلکاروں کے دورے کا مقصد پاکستان سے عراق میں فوجیں بھیجنے پر بات چیت کرنا ہے۔

بی بی سی اردو سروس سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کو محض ایک اتفاق قرار دیا اور کہا کہ اس دورے کے لئے کسی قسم کی پلاننگ نہیں کی گئی ہے۔

’یہ مسئلہ بڑے عرصے سے زیر غور ہے۔ پہلے برطانیہ اور بعد میں امریکہ نے پاکستان سے درخواست کی تھی کہ وہ عراق کے لئے اپنی فوجیں بھیجے۔‘

مسٹر مسعود خان نے کہا کہ پاکستان امریکہ کی طرف سے اقوام متحدہ میں پیش کی جانے والے قرار داد کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد