BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 29 September, 2003, 17:40 GMT 21:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’کالاباغ سے پہلے بھاشا ڈیم بنے گا‘

کالاباغ ڈیم
کالاباغ ڈیم طویل عرصے سے سیاسی مسئلہ بنا ہوا ہے۔

صوبۂ سرحد کے سینیئر وزیر سراج الحق نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ’بھاشا ڈیم‘ کو’ کالا باغ ڈیم‘ پر فوقیت دیتے ہوئے اسے پہلے تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ گزشتہ دنوں ملک کے بڑے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے اور ان کی منظوری دینے کا اختیار رکھنے والی قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکیٹو کمیٹی یعنی ایکنیک کے ایک اجلاس میں کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایکنیک میں وفاقی حکومت کے علاوہ تمام صوبوں کو نمائندگی حاصل ہے۔

اسلام آباد میں گزشتہ سنیچر کے اجلاس میں شرکت سے واپسی پر صوبائی دارالحکومت پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیئر صوبائی وزیر سراج الحق نے کہا کہ اجلاس میں بھاشا ڈیم کو کالا باغ ڈیم پر فوقیت دیتے ہوئے آئندہ اٹھارہ ماہ میں ڈیم کا ڈیزائن اور ٹینڈر دستاویزات تیار کئے جانے کی منظوری دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کے اجلاس میں کالا باغ ڈیم کے متنازعہ منصوبے پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھاشا ڈیم کی ڈیزائینگ کے لئے بڑی رقم مختص کی گئی ہے۔

مبصرین کے مطابق اس فیصلے سے بظاہر یہی تاثر ملتا ہے کہ وفاقی حکومت بھاشا ڈیم پر کام کے آغاز کے ساتھ ساتھ کالا باغ ڈیم پر اتفاق رائے قائم کرنے کی کوشش بھی کر رہی ہے۔ لیکن سندھ اور سرحد کی بعض سیاسی جماعتیں کالا باغ کے متنازعہ منصوبے کو پہلے ہی مسترد کر چکی ہیں اور اپنے موقف میں تبدیلی سے انکار کرتی ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد