| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
غیرملکی اسلامی طلباء گرفتار
کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں پندرہ غیرملکی اسلامی طلباء کو گرفتار کر لیا ہے۔ قومی ٹیلی ویژن پر کیے جانے والے اعلان میں بتایا گیا ہے کہ ان طلباء میں تیرہ کا تعلق ملائشیا جبکہ دو انڈونیشیا سے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ طلباء پاکستان کے مفاد کے منافی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے۔ اگرچہ اس بارے میں مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی تاہم اس طرح کی زبان عام طور پر دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار کیے جانے والے افراد کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں متعلقہ حکومتوں سے رابطہ کیا گیا ہے اور جنہوں نے ان طلباء کے اجازت نامے منسوخ کر دیئے ہیں۔ ان طلباء کو قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ ملکوں کو روانہ کر دیا جائے گا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| BBC Languages >>BBC World Service >>BBC Weather >>BBC Sport >>BBC News >> | |