BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 13 September, 2003, 04:32 GMT 08:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’بنگلہ دیش میں بسنا چاہتے ہیں‘
قصوری
قصوری ڈھاکہ سے نیپال کے دورے پر چلے گئے

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے دورے پر گئے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری سے بنگلہ دیش میں محصور نوجوان پاکستانیوں کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں بہاریوں کے وفد نے پاکستانی وزیرخارجہ سے کہا کہ پاکستان محصورین کو بنگلہ دیش ہی میں سکونت اختیار کرنے میں مدد فراہم کرے۔

وفد سربراہ نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ محصورین کو مکمل تباہی سے بچانے کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ یہ کہ انہیں بنگلہ دیش کی شہریت مل جائے۔

اس سے دن قبل ایک محصورین کے ایک اور وفد نے قصوری سے ملاقات میں مطالبہ کیا تھا کہ ان کی پاکستان میں بحالی کی کوششیں تیز کی جائیں۔

ڈھاکہ میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں موجود بہاری اپنے مستقبل کے بارے میں اختلاف کا شکار ہیں۔ نوجوان طبقہ سمجھتا ہے کہ چونکہ ان کے پاکستان جانے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کہ برابر ہیں لہذا انہیں بنگلہ دیش کو ہی اپنا وطن تسلیم کرلینا چاہئے۔

اس وقت بنگلہ دیش میں ڈھائی لاکھ کے لگ بھگ بہاری مختلف کیمپوں میں ہیں۔

ان لوگوں نے سن اکہتر میں بنگلہ دیش کی جنگ آزادی کے دوران پاکستان کی فوج کا ساتھ دیا تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد