BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 11 September, 2003, 15:24 GMT 19:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی ساحل: پابندی برقرار
ساحل پر درجنوں لوگ روزی کمانے آتے تھے

صدر کی قائم کردہ ایک اعلی سطحی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ کراچی کے ساحل پر عام لوگوں کی آمد پر اس وقت تک پابندی عائد رہے گی جب تک حکام اسے محفوظ قرار نہیں دیتے۔

کراچی کا ساحل اس وقت برباد ہوگیا تھا جب بندرگاہ کے قریب ایک یونانی تیل بردار جہاز ریت میں پھنس گیا تھا اور بعد میں اس میں سے تیل نکلنا شروع ہوگیا جو بہہ کر ساحل پر پھیل گیا۔

جہاز پر اڑسٹھ ہزار ٹن تیل لدا ہوا تھا جس میں سے خیال ہے کہ تیس ہزار ٹن کے لگ بھگ بہہ کر سمندر میں آگیا تھا۔ ایم وی تسمان سپرٹ ستائس جولائی کو ریت میں پھنسا تھا اور تیرہ اگست کو دو ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا تھا۔

کمیٹی نے بدھ کے روز اجلاس میں ساحل کی صفائی کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ بھی لیا۔

کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ طبی اور دوسرے ماہرین ساحلی پٹی کے ساتھ آبادیوں میں معائنہ کے کام جاری رکھیں گے اور ماہرین کے حتمی فیصلہ کے بعد ہی ساحل کو عوام کے لئے کھولا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد