جنوبی پنجاب میں شدت پسندی

آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں جب بھی شدت پسندی کا ذکر ہوتا ہے تو پنجابی طالبان کا ذکر بھی آتا ہے۔ شدت پسندی اور انتہا پسندی کسی ایک علاقے یا معاشرے کے کسی ایک طبقے تک محدود نظر نہیں آتی اور اس کی جڑیں پورے ملک میں پھیلی ہوئی محسوس ہوتی ہیں۔ لیکن اس کے باوجود صوبے پنجاب کے جنوبی اضلاع اور خاص طور ان اضلاع کے دور دراز دیہی علاقوں کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہاں شدت پسندی کی جڑیں بہت گہری ہو چکی ہیں۔

پاکستان کے صوبے پنجاب کے جنوبی علاقوں میں شدت پسندی کے حوالے سے بی بی سی اردو کا نقشہ۔ کسی بھی ضلع کے بارے میں معلومات کے لیے اس کے نام پر کلک کریں۔