نواز کی جانب سے مودی کے لیے آم کا تحفہ

گذشتہ برس بھی پاکستانی وزیراعظم نے بھارتی ہم منصب کو آم بھجوائے تھے
،تصویر کا کیپشنگذشتہ برس بھی پاکستانی وزیراعظم نے بھارتی ہم منصب کو آم بھجوائے تھے

پاکستان کے وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو تحفے میں آم بھجوائے ہیں۔

بھارت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق نواز شریف نے عید کے موقع پر آم کی پیٹی بھارتی وزیراعظم کے لیے بھجوائی۔ انھوں نے یہ آم ایک ایسے وقت میں بھجوائے ہیں جب عید کے موقع پر سرحد پر موجود پاکستانی فوسرز نے بھارتی باڈر سکیورٹی فورسز کی جانب سے مٹھائی لینے سے انکار کر دیا تھا۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا نےذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ نواز شریف نے نریندر مودی کو آم کی پیٹی سرکاری طور پر بھجوائی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس بھی پاکستانی وزیراعظم نے بھارتی صدر اور وزیراعظم کو آم بھجوائے تھے اور اس وقت بھی بھارت نے پاکستان کے ساتھ سیکریٹری خارجہ سطح کے مذاکرات روک دیے تھے۔

پاکستانی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ بھارتی فوج نے عید کے دن کو لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کر کے اوفا سمجھوتے کی خلاف ورزی کی ہے۔

دونوں وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات ایک گھٹنے تک وقت تک جاری رہی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشندونوں وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات ایک گھٹنے تک وقت تک جاری رہی

پاکستان کے وزیراعظم نے اوفا میں بھارتی وزیراعظم نے ملاقات کی تھی۔ بعدازاں دونوں ممالک کے سیکریٹری خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور پھر مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ بھارتی وزیراعظم خود بھی آئندہ برس سارک سربراہ اجلاس کے موقع پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات میں یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ بھارتی حکومت ممبئی حملہ کیس میں مزید شواہد پاکستان کو فراہم کرے گی جن میں ان فون کالوں کا ریکارڈ اور آوازوں کے نمونے بھی موجود ہوں گے جو اس حملے کے دوران مبینہ طور پر پاکستان سے حملہ آوروں کو کی گئیں۔