کوئٹہ میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ، ایک شخص ہلاک

،تصویر کا ذریعہGetty
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دس زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ سرکی روڈ پر ہوا۔
ایس ایچ او انڈسٹریل پولیس سٹیشن شوکت جدون نے بی بی سی کو بتایا کہ بارودی مواد ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے وقت اس جگہ سے ایک پولیس موبائل گزر رہی تھی جس کو دھماکے میں نقصان پہنچا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بظاہر لگتا ہے کہ اس دھماکے میں ہدف پولیس موبائل تھی۔
حکام کے مطابق زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کوئٹہ میں ڈبل روڈ کے علاقے میں دھماکہ ہوا تھا جس کا نشانہ ممکنہ طور پر انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج تھے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس دھماکے میں جج تو محفوظ رہے لیکن ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس آپریشنز کوئٹہ اعتزاز گورایہ نے بی بی سی کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے ایک آلٹو کار میں دھماکہ خیز مواد نصب کر کے اسے ڈبل روڈ پر سپیئر پارٹس کی دکانوں اور گیراجوں کے قریب کھڑا کیا تھا۔







