ایم کیو ایم کی رکنِ قومی اسمبلی فائرنگ سے زخمی

طاہرہ آصف کو زخمی حالت میں شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

،تصویر کا ذریعہNational Assembly of Pakistan

،تصویر کا کیپشنطاہرہ آصف کو زخمی حالت میں شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں ایم کیو ایم کی رکنِ قومی اسمبلی طاہرہ آصف فائرنگ سے زخمی ہو گئی ہیں۔

پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی دوپہر پیش آیا۔

پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق طاہرہ آصف لاہور سے اسلام آباد آ رہی تھیں کہ مرید کے کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔

طاہرہ آصف کو زخمی حالت میں شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ادھر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے طاہرہ آصف پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

پاکستان کے وزیرِ اطلاعات پرویز رشید نے بھی طاہرہ آصف پر حملے کی مذمت کی ہے۔