کوئٹہ: دھماکے میں دو ہلاک، 16 زخمی

،تصویر کا ذریعہAFP
پاکستان کے صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس کے مطابق ڈبل روڈ پر ہونے والے ایک دھماکے میں دو افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے ہیں۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشن مبین احمد نے دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
جائے وقوعہ پر موجود پولیس نے بی بی سی کو بتایا کہ زخمیوں میں تین افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس کے مطابق یہ دھماکہ جمعرات کی سہ پہر ہوا، جس میں تین گاڑیوں سمیت تین موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا ہے۔
دھماکے کے بعد حادثے کی جگہ پر پولیس اور دیگر امدادی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں جنھوں نے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔



